جامعہ دار العلوم کراچی میں اتحاد تنظیماتِ مدارس دینیہ کے زیر اہتمام تمام مکاتبِ فکر کے علماء کا ایک اجتماع موجودہ وبائی صورت حال پر غور کرنے کیلئے منعقد ہوا

بسم اللہ الرحمن الرحیم
آج بتاریخ ۲۰ شعبان المعظم ۱۴۴۱ھ مطابق ۱۴ اپریل ۲۰۲۰ء جامعہ دار العلوم کراچی میں اتحاد تنظیماتِ مدارس دینیہ کے زیر اہتمام تمام مکاتبِ فکر کے علماء کا ایک اجتماع موجودہ وبائی صورت حال پر غور کرنے کیلئے منعقد ہوا، جس میں جمعیت علماء اسلام، جمعیت علماء پاکستان ، جماعتِ اسلامی ، تنظیمِ اسلامی، جمعیت علماء اسلام (س) ، عالمی مجلس تحفّظ ختمِ نبوت ، جمعیت اشاعۃ التوحید والسنۃ، مرکزی جمعیت اہلِ حدیث،جماعت غرباء اہلِ حدیث …